26 جنوری 2021 - 19:15
صہیونی دھشتگردوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا

صیہونی دہشتگردوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر صیہونیوں پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے اسے شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب اڑتالیس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے اس فلسطینی نوجوان کو جنوبی شہر نابلس میں گولی مار کر شہید کیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان نے کچھ باوردی دہشتگردوں پر حملہ کر کے ایک کو زخمی کیا تھا۔

صیہونی دہشتگردوں نے اتوار کو بھی غرب اردن کے شمال میں طولکرم کے قریب ایک فلسطینی مزدور کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

غاصب صیہونی، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے بے بنیاد دعوؤں کے تحت روزانہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے انہیں اپنی نسل پرستانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲